Monday May 20, 2024

دُبئی: مشرق بینک کی جانب سے رواں سال 50 فیصد برانچز بند کرنے کا اعلان

دُبئی: مشرق بینک کی جانب سے رواں سال 50 فیصد برانچز بند کرنے کا اعلان

دُبئی (نیوزڈیسک)مشرق وسطیٰ اور امارات کے مشہور مالیاتی ادارے مشرق بینک کی جانب سے رواں سال امارات بھر میں واقع 50 فیصد برانچز بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مشرق کے چیف ایگزیکٹو عبدالعزیز الغُریر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹلائزیشن کی جانب گامزن ہونا ہے۔ مستقبل

قریب میں ادارے کی چند برانچز کو ڈیجیٹل برانچز میں تبدیل کیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا ’’برانچز کی بندش ہمارے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے منصوبے کا حصّہ ہے۔ درحقیقت ہمارا ادارہ ترقی کر رہا ہے اور نئے ڈیجیٹل چینلز کی بدولت ادارے کی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہو گا۔‘‘ الغُریر نے اس موقع پر مزید کہا کہ رواں سال کے دوران امارات میں بینکنگ کے شعبے میں 6 فیصد سے 6.5 فیصد کی شرح نمو متوقع ہے جبکہ اماراتی معیشت میں سالانہ 3 فیصد کی شرح نمو کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے واضح کیا کہ برانچز کی بندش سے سٹاف کے مستقبل پر خطرات کے بادل نہیں منڈلا رہے۔ کیونکہ بند کی گئی برانچز کے ملازمین کو مشرق بینک میں نئی ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی۔ اس طرح اُنہیں اپنے ادارے میں نئے عہدوں پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع میسر آئے گا۔ واضح رہے کہ مشرق بینک کا شمار مشرق وسطیٰ کے بڑے مالیاتی اداروں میں ہوتا ہے۔ 2018ء میں مشرق بینک کی جانب سے 2.1 ارب درہم کا منافع ظاہر کیا گیا تھا۔

FOLLOW US