Thursday January 23, 2025

” هپاکستان میں ائیر سٹرائیک میں ساڑھے تین سو لوگوں کے مرنے کی بات کو دنیا جھوٹ کہہ رہی ہے ہماری ائیر فورس بھی ایسی کوئی تصدیق نہیں کر رہی ” ٹی وی شو میں بھارتی اینکر کے سوال پر حکومتی وزیر نے کیا تماشے لگانا شروع کر دیے ویڈیو دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

” هپاکستان میں ائیر سٹرائیک میں ساڑھے تین سو لوگوں کے مرنے کی بات کو دنیا جھوٹ کہہ رہی ہے ہماری ائیر فورس بھی ایسی کوئی تصدیق نہیں کر رہی ” ٹی وی شو میں بھارتی اینکر کے سوال پر حکومتی وزیر نے کیا تماشے لگانا شروع کر دیے ویڈیو دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

ئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت اب حقائق سے پردہ ہٹانے والے صحافیوں کو بھی دبانے کی کوششوں میں لگ گئی اور ایسے صحافیوں کو نامناسب الفاظ سے مخاطب کرتے ہوئے ان کی تذلیل کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ٹی وی شومیں شریک ایک بھارتی وزیرسے اینکر راہول کنور نے سوال کیا ۔ ” پاکستان میں 300 سے 400 دہشتگردوں کو ہلاک کیے

جانے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔لیکن بھارتی فضائیہ نے ایسے کسی دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ جبکہ انٹرنیشنل میڈیا کو جائے وقوعہ پر لے جایا گیا، توانہوں نے کہا کہ ایک فرد زخمی ہوا ہے جبکہ ہمارے میزائل درختوں پر گرے تھے۔ـاس پر بھارتی وزیر نے سیخ پا ہو کر سوال کا جواب دینے کی بجائے ڈانٹ ڈپٹ اور سوال کوجذباتیت کا رنگ دینا شروع کر دیااور اینکر سے کہا کیا آپ کو خود یقین ہے ؟ کیا آپ اس بیانیہ کا حصہ ہو جو بیانیہ ہماری فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے؟ اس موقع پر مودی حکومت کے وزیرپروگرام کے دوران ہال میں بیٹھے شرکاء سے مخاطب ہوئے کہ کیا آپ راہول کنور کی بات سے اتفاق کرتے ہیں؟یہ ہماری فوج کی شان گھٹانا چاہتے ہیں اور ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ بھارتی فوج جھوٹی ہے، کیا راہول آپ کا یہی مقصد ہے؟ بھارتی وزیر نے اپنے صحافی پر برستے ہوئے کہا کہ میں حیران ہوں اس ملک کا کیا ہوگا؟ جہاں اس قسم کی سوچ موجود ہوگی۔یعنی جو کچھ پاکستان کہہ رہا ہے آپ اس کوتسلیم کررہے ہیں۔اور آپ کے صحافی دوست پاکستان کے بیانیئے کو فروغ دے رہے ہیں۔میرے خیال میں یہ شرم کا مقام ہے۔ مزید برآں بھارتی ٹی وی کے ایک اور صحافی کے مطابق بھارت میں مودی سرکار نے بھارتی میڈیا پر سرکاری بیانیہ کا پرچار کرنے کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کردیا، مودی سرکار نے پاکستان میں دہشتگردوں کے کیمپ پر حملہ کرنے اورایف 16گرانے کا من گھڑت بیان دے کراپنی عوام کو بے وقوف بنایا تھا، تاہم وقت کے ساتھ سچائی سامنے آنے پر بھارتی میڈیا اور عوا م شدید غصے میں ہیں۔

FOLLOW US