Thursday January 23, 2025

ایک اور طیارہ گر گیا ، ہلاکتوں کی اطلاعات

ایک اور طیارہ گر گیا ، ہلاکتوں کی اطلاعات

بوگو ٹا (آئی این پی ) کولمبیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو نے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے،طیارہ حادثہ انجن فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، پائلٹ نے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کی تھی تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کولمبیا کے صوبے میٹا میں چھوٹا طیارہ گرنے سے 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ طیارہ ساز جوز سے ویلا وائسنشیو جا رہا تھا کہ لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے گر کر تباہ ہو گیا۔حکام کے مطابق دو انجنوں والے ڈوگلس ڈی سی تھری طیارے

میں 12 مسافر سوار تھے اور حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔کولمبیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق جہاز گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ہلاک افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔حادثے میں کولمبیا کے شہر تارئیرا کی میئر بھی اپنے اہلخانہ سمیت ہلاک ہوئی ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں میں طیارے کا مالک، پائلٹ اور کو پائلٹ بھی شامل ہیں، طیارے میں حادثے کے بعد آگ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے لاشیں جل گئی ہیں اور شناخت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جن لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکے گی اسے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت کیا جائے گا۔سول ڈیفنس ایمرجنسی کے مطابق طیارہ حادثہ انجن فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، پائلٹ نے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کی تھی تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکا۔

FOLLOW US