’ آج راجستھان میں تباہ ہونیوالے بھارتی جنگی طیارے سے پرندہ نہیں ٹکرایابلکہ کس وجہ سے تباہ ہوا ‘ پاکستان سے انتقام لینے والے بھارت کو حقائق نے ایک بار پھر شرم سے پانی پانی کردیا
لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان کے خلاف جنگی جنون رکھنے والے بھارت کا دفاعی سازوسامان ناکارہ ثابت ہونے لگا،بھارتی فضائیہ کاجنگی طیارہ مگ 21تکنیکی خرابی کے باعث گر کرتباہ ہوگیا ہے،بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیارہ ریاست راجستھان میں گرکرتباہ ہوا، طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا تھا۔ تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے
ساتھ جنگ کا جنون رکھنے والے بھارت کو دفاعی سازوسامان کے ناکارہ ہونے پر دن میں تارے نظر آنا شروع ہوگئے، بہتر ہوا بھارت نے پاکستان کے ساتھ کوئی جنگ کا پنگا لینے کی ہمت نہیں کی، ورنہ انڈین لڑاکا طیارے اڑتے ہی گرنے لگ جاتے۔بتایا گیا ہے کہ بھارت کا جنگی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کرتباہ ہوا ، جبکہ بھارت نے اپنی عوام اورمیڈیا کی تنقید کے خوف سے طیارے کی تباہی کو پرندہ ٹکرانے سے جوڑ دیا، بھارتی وزارت دفاع کے مطابق بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ 21 راجستھان میں گر کرتباہ ہوگیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ طیارہ پرندہ ٹکرانے سے گرکرتباہ ہوا ہے۔ طیارے کی تباہی سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب بھارت کی حالیہ جنگی مشقوں کے نتائج کو دیکھا جائے یا پھر پاکستان کے ساتھ جھوٹے سرجیکل اور ایئراسٹرائیک کو دیکھا جائے تو بھارتی فوج اور حکومت اپنی عوام کو پے درپے جھوٹ بول کر بے وقوف بناتی رہی ہے۔جس کی اصل حقیقت وقت کے ساتھ بھارتی عوام پر بھی عیاں ہوتی جا رہی ہے۔ بھارتی قیادت کے ماضی میں مسلسل جھوٹے دعوؤں کے باعث قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ جنگی طیارہ پرندہ ٹکرانے سے نہیں بلکہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کرتباہ ہوا۔