Friday January 24, 2025

امریکی جنرل ووٹل کا مودی سرکار کو زور دار دھچکا، پا کستان کے حق میں ایسا شاندار اعلان کر دیا کہ بھا رتیو ں کو مر چیں لگ گئیں

امریکی جنرل ووٹل کا مودی سرکار کو زور دار دھچکا، پا کستان کے حق میں ایسا شاندار اعلان کر دیا کہ بھا رتیو ں کو مر چیں لگ گئیں

امریکی جنرل ووٹل کا مودی سرکار کو زور دار دھچکا دیتے ہوئے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پرلانے کے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ۔پاکستان کی افغانستان کے مسئلہ پر بڑی فتح، ڈومور کا مطالبہ کرنے والے امریکا کی جانب سے افغان امن عمل میں پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف کر لیا گیا۔امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے سینیٹ

کمیٹی کے سامنے اقرار کیا کہ افغان طالبان اسلام آباد کی مدد سے مذاکرات کی میز پر آئے۔ امریکہ ڈیڑھ دہائی تک پاکستان کو افغان مسئلے کا حصہ قرار دیتا رہا۔ امریکی عسکری قیادت کا پاکستان کو مسئلے کے حل میں مدد گار تسلیم کرنا غیر معمولی کامیابی ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق افغان مسئلے میں اپنا کردار منوانا پاکستان کی عسکری قیادت کی موثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ نے جہاں افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان کا کردار تسلیم کیا وہیں پوری دنیا کو یہ پیغام بھی جائے گا کہ پاکستان امن دوست ملک ہے۔

FOLLOW US