Monday January 20, 2025

امریکہ پھر سے بھارت کی زبان بولنے لگا، پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کردی

امریکہ پھر سے بھارت کی زبان بولنے لگا، پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کردی

واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈیسک) امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان رابرٹ پلاڈینو نے کہاہے کہ امریکا پاکستان سے یہ مطالبہ دہراتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کیے وعدوں کی پاسداری کرے۔ ایف 16طیارے کے بارے میں رپورٹس دیکھی ہیں، اس کا قریبی جائزہ لے رہے ہیں، تاہم وہ کسی بات کی تصدیق نہیں کرسکتے۔ یہ پالیسی کا مسئلہ ہے ،دو طرفہ معاہدوں کے مندرجات پر بات کرنا

جہاں امریکی دفاعی ٹیکنالوجی کے معاملات ہوں یااس بارے میں دوسرے ملکوں سے بات عام کرنا پالیسی نہیں ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ امریکا پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ دہشت گردوں کوٹھکانے قائم نہ کرنے دے ۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہاکہ انہوں نے ایف 16طیارے کے بارے میں رپورٹس دیکھی ہیں، اس کا قریبی جائزہ لے رہے ہیں، تاہم وہ کسی بات کی تصدیق نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ یہ پالیسی کا مسئلہ ہے دو طرفہ معاہدوں کے مندرجات پر بات کرنا جہاں امریکی دفاعی ٹیکنالوجی کے معاملات ہوں یااس بارے میں دوسرے ملکوں سے بات عام کرنا پالیسی نہیں ہے۔

FOLLOW US