Monday January 20, 2025

رات گئے بریکنگ نیوز آگئی سعودی وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا

رات گئے بریکنگ نیوز آگئی سعودی وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کا اعلان ہو گیا ۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کل مختصر دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ ، وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود

قریشی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کل پاکستان آ رہے ہیں۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کل پاکستان کے مختصر دورے کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچیں گے۔پاکستان پہنچنے کے بعد سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر وزیراعظم، وزیر خارجہ اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دوران سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر وزیراعظم اور آرمی چیف کو سعودی ولی عہد محمد سلمان کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کو گزشتہ ہفتے پاک بھارت کشیدگی کم کروانے کیلئے پاکستان اور بھارت کا دورہ کرنا تھا، تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کل پاکستان آ رہے ہیں اور پاکستانی قیادت کو سعودی ولی عہد کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔

FOLLOW US