Thursday January 23, 2025

پاک بھارت کشیدگی کے دوران چین اس سب کے پیچھے کیا کام کرتا رہا ، انکشاف نے پاکستانیوں کو حیران کر دیا

پاک بھارت کشیدگی کے دوران چین اس سب کے پیچھے کیا کام کرتا رہا ، انکشاف نے پاکستانیوں کو حیران کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بھارت کشیدگی کے دوران چین اس سب کے پیچھے کیا کام کرتا رہا ، انکشاف نے پاکستانیوں کو حیران کر دیا ۔۔۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ حالات میں چین نے کمال کردار ادا کیا، چین پاکستان کی پشت پر کھڑا ہے، چینی کھلم کھلا اظہار بے شک نہ کرے ، لیکن چین نے کمال کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی

قربانیاں رنگ لائیں گی۔ کشمیر پر مذاکرات بہت ضروری ہیں، اگر بھارت نے مذاکرات نہ کیے تو جنگ ہوگی، آج نہ ہوکل ہوگی، بعد میں ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بڑی سعادت کوئی نہیں کہ کوئی انسان اپنے ملک پر قربان ہوجائے۔ پاکستان کی فوج دنیا کی عظیم فورس ہے۔ دنیا میں جس سے بھی بات کریں وہ کہیں گے ۔تمام سیاستدان جو بیان دے رہے ہیں کہ پائلٹ کو رہا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ ان سب کے لیڈر میٹنگ میں موجود تھے۔ جہاں پائلٹ کی واپسی کا فیصلہ ہوا۔ ورنہ شاید ابھی اس کو واپس نہ بھیجا جاتا،ہم نے پائلٹ کو رکھ کرکیا کرنا ہے؟خواں مخواں ٹینشن بڑھتی رہتی، اگر انڈیا پر جنگ کے بادل ختم ہوجائیں تواس کی جی ڈی پی مزید بڑھ جائے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ شیخ رشید نے کہا کہ انڈین مسلم نے اپنے چینلز ٹیکسٹ میسج کیے کہ شیخ رشید کس چینل پر آرہا ہے۔ ہمارے میڈیا بڑا ہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی کھلم کھلا اظہار بے شک نہ کرے ۔لیکن چین نے کشیدگی کو ختم کروانے میں کمال کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خود ایک دہشت گرد ہے جو دوسرے ملکوں میں دہشت گردی کرا رہا ہے اور اپنے انتخابات کے لیے دو ملکوں کے عوام کی زندگیاں دائو پر لگا رہا ہے، بھارتی انتخابات میں جیت کس کی ہو گی اس کا فیصلہ بھی بھارتی مسلمان ہی کریں گے کیونکہ وہاں 20 سے 22 کروڑ مسلمان بھی بستے ہیں جو مودی سرکار کی پیدا کردہ کشیدہ صورتحال سے بخوبی واقف ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت اور موجودہ حالات و واقعات کے تناظر میں پاکستانی سول و عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے اور پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح و بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، میں نے اپنی زندگی میں ایک سویلین وزیراعظم اور آرمی چیف کو اتنا قریب پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

FOLLOW US