Saturday July 27, 2024

اس اسلامی ملک کے سربراہ کو ہٹا دیا جائے،امریکہ نے حیران کن مطالبہ کر ڈالا یہ ایران یا ترکی نہیں بلکہ کو ن سا ملک ہے؟؟؟

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے سیکریٹری جنرل صائب ارکات نے فلسطین کے صدر محمود عباس کی حالیہ تقریر پر تنقید کرنے پر اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے کو شٹ اپ کہہ دیا۔ محمود عباس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل ایک آباد کاری منصوبہ تھا جس کا یہودیوں سے کوئی تعلق نہیں جبکہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے پر سخت تنقید کی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پی ایل او کے سیکریٹری جنرل صائب ارکات نے کہا کہ نکی ہیلی نے جمہوری

روایت سے منتخب فلسطینی صدر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ صائب ارکات نے واضح کیا کہ ‘محمود عباس وہ صدر ہیں جنہوں نے امن کے فروغ کے لیے کام کیا اور دو ریاست کے حل کے لیے اصول کو فروغ دیا اور امریکی سفیر فلسطینی صدر پر جرات کی کمی کا الزام لگاتی ہیں۔

FOLLOW US