Wednesday November 5, 2025

بھارت نے پاکستان کا طیارہ گرایا تھایا نہیں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا بیان پوری دنیا میں پھیل گیا

بھارت نے پاکستان کا طیارہ گرایا تھایا نہیں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا بیان پوری دنیا میں پھیل گیا

لاہور ، نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے اپنی رہائی سے قبل ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں اس نے آزاد کشمیر میں اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکامی کا اعتراف کیا جس سے پاکستان کا ایف سولہ طیارہ گرانے کے بھارتی دعوے کی پوری دنیا کے سامنے تردید کر ڈالی۔ رہائی سے قبل بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا اہم بیان سامنے آیا جس میں اس

کا کہنا ہے کہ میں آزاد کشمیر کی حدود میں ٹارگٹ کی تلاش کے سلسلے میں داخل ہوا تھا، اس دوران پاک فضائیہ نے میرے طیارے کو نشانہ بنایا اور مجھے مجبوراً چھلانگ لگانا پڑی، پاکستانی فوج بہت پروفیشنل ہے، 2 سپاہیوں نے میری جان بچائی، جبکہ میرا علاج بھی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے حراست میں لیے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے بیان جاری کیا ہے۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کی دعوے کی تردید کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی حدود میں داخل ہونے کی اصل وجہ بھی بتا دی۔ابھی نندن نے بتایا ہے کہ میں آزاد کشمیر کی حدود میں ٹارگٹ کی تلاش کے سلسلے میں داخل ہوا تھا، اس دوران پاک فضائیہ نے میرے طیارے کو نشانہ بنایا اور مجھے مجبوراً چھلانگ لگانا پڑی۔پاکستان میں گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے مزید کہا ہے کہ میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے کا پائلٹ ہوں۔ میں ٹارگٹ تلاش کررہا تھا کہ میرا جہازہٹ ہوا۔ تو میں ایجیکٹ ہو چکا تھا۔ مجھے اپنا طیارہ چھوڑنا پڑا کیونکہ میرا طیارہ ٹوٹ چکا تھا۔ میرا پیراشوت کھلا ، میں نیچے گرا تو میرے پاس پستول تھی، لوگ بہت زیادہ تھے۔ میرے پاس ایک ہی راستہ تھا کہ میں نے بھاگنے کی کوشش کی، لیکن میرے پیچھے لوگ آئے تھے ان کا جوش کافی اونچا تھا، اسی دوران پھر آرمی کے لوگ آئے۔پاک آرمی کے دو جوانوں نے مجھے لوگوں سے بچایا اوراپنے ساتھ لے گئے۔ وہ مجھے اپنی یونٹ میں لے گئے، جہاں مجھے طبی امداد دی گئی۔ پھر مجھے ہسپتال لے جایا گیا۔ میں نے پاکستانی آرمی کے ساتھ وقت گزارا۔ پاک فوج کے رویے سے بڑا متاثر ہوا ہوں۔ پاکستانی آرمی بڑی پیشہ ورانہ فوج ہے۔ ابھی نندن نے کہا کہ انڈین میڈیا ہمیشہ ہر چیز کو بڑھا چڑھا کرتا ہے ، چھوٹی سی چیز کو آگ اور مرچ لگا کربولتے ہیں