Friday January 24, 2025

تباہ ہونے والے بھارتی ایم آئی جی 21 طیارے کی قیمت کیا ہے؟جان کر آپ کے بھی ہو ش اڑ جائینگے

تباہ ہونے والے بھارتی ایم آئی جی 21 طیارے کی قیمت کیا ہے؟جان کر آپ کے بھی ہو ش اڑ جائینگے

لاہور (نیوز ڈیسک ) تاریکی میں حملےکا دن کےاجالے میں جواب، پاکستان نے بھارت کو پہلا سرپرائز دیتے ہوئے 2 انڈین طیارے مار گرائے، ایک طیارے کا ملبہ بھارتی حدود جبکہ دوسرے کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا ۔ ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔پاکستان فضائیہ کی جاندار کاروائی میں تباہ ہونے والے طیارے ایم آئی جی 21 تھے جو دراصل ایک سنگل اینجن فائڑ جیٹ ہے جو کہ مکویان گریووچ کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا تھا ۔جس میں آر25 کا ٹربو جیٹ نصب ہوتا ہے جو اس طیارے کو 1350 میل فی گھنٹہ کی رفتار عبور کرنے کی صلاحیت دیتا ہے۔

ایڈوانس ریڈار سسٹم کے متعارف ہونے سے پہلے یہ طیارہ لانچ ہوا تھا جو کہ خاص طور پر گھات لگا کر حملہ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ روایتی جنگ کے لیے اس طیارے پر فورسز کا انحصار اس لیے زیادہ ہوتا ہے کیوں کہ اس کی سپیڈ پر منحصر ہوتے ہوئے پائلٹ اچانک ٹارگٹ کو نشانہ بناسکتا ہے اور مخالف کے جوابی حملے سے پہلے ٹارگٹ کی جگہ سے واپس بھی آسکتا ہے۔ ایم آئی جی 21 کی قیمت 2 اعشاریہ 9 ملین ڈالرز تھی جب 1959 میں اسے بنایا گیا تھا۔ جبکہ اب اس کی قیمت 25 اعشاریہ 1 ملین ڈالرز عبور کرچکی ہے۔غور طلب بات یہ ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے آج کاروائی کرتے ہوئے دو ایم آئی جی 21 طیارے مار گرائے۔ دوسرے لفظوں میں کہا جائے تو بھارت کو ان طیاروں کے تباہ ہونے سے 50 ملین ڈالرز سے زائد نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

FOLLOW US