Friday January 24, 2025

’’کتے کی دم ٹیڑھی ہی رہتی ہے‘‘ آپ ابھی ہمیں بہت کچھ واپس کریں گے جو جو ہم مانگیں گے۔۔پائلٹ کی رہائی کے بعدبھارتی کیاکہنے لگے؟

’’کتے کی دم ٹیڑھی ہی رہتی ہے‘‘ آپ ابھی ہمیں بہت کچھ واپس کریں گے جو جو ہم مانگیں گے۔۔پائلٹ کی رہائی کے بعدبھارتی کیاکہنے لگے؟

نئی دہلی (ویب ڈیسک) آج شام پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے امن کی خاطر پاکستان میں پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو کل بروز جمعہ واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس بھیجنے کا اعلان کیا کر دیا وہاں بھارتی میڈیا تو جیسے خود کو سورما سمجھنے لگا۔ بھارتی میڈیا نے پاکستان اور پاکستانی حکومت کو بے بس اور مجبور قرار دے دیا ہے ان کا

کہنا ہے کہ پاکستان نے امن کی خاطر نہیں بلکہ خود کو بچانے کے لیئے ابھی نندن کی رہائی کا اعلان کیا ہے کیونکہ اگر پاکستان بھارتی پائلٹ واپس نہ کرتا تو بھارتی حکومت سخت ردعمل دکھاتے ہوئے اپنے جوان کو واپس لانے کے لیئے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار تھا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھی تو صرف ابھی نندن واپس کیا ہے پاکستان نے ابھی اور بہت سے لوگ ہیں جو بھارت کو مطلوب ہیں ، وہ بھی پاکستان بھارت کو واپس کرے گا۔بھارت میں سوشل میڈیا ٹوئیڑ پر #FinalStrike اس وقت ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جب بھارتی وزیراعظم مودی نے آج شام ایک خطاب میں کہا کہ حملے کی پہلی مشق تھی اب اصلی ہوگا، جس طرح پائلٹ پراجیکٹ ہونے کے بعد سکیل ایبل کیا جاتا، توابھی ہمارا بھی پائلٹ پراجیکٹ ہوگیا ہے جبکہ بڑا ردعمل ابھی آنا باقی ہے۔بھارتی میڈیا اس وقت پاکستانیوں کو للکار کر کہ رہا ہے کہ فلم ابھی باقی ہے پاکستانیو ، کیونکہ اپنے ہمارے فوجی اداروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے جس کا جواب دینا ابھی باقی ہے۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ گرفتار بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو کل واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایک

طرف پاکستان امن کی جانب ہاتھ بڑھا ہے جبکہ دوسری جانب بھارت نے جنگی جنون اور جارحانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے۔ عالمی دنیا کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے کہیں ایسا نہ ہو کہ پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے۔

FOLLOW US