Friday January 24, 2025

ہماری قیادت بھی پاکستان کو مثبت جواب دے بھارتی سیاستدانوںنے آواز بلند کردی

ہماری قیادت بھی پاکستان کو مثبت جواب دے بھارتی سیاستدانوںنے آواز بلند کردی

سرینگر(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان کے بڑے اعلان کو بھارت سمیت دنیا بھر میں سراہاگیا جبکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ ابہی نندن کی رہائی کے اعلان کو بھارت میں بے انتہا پذیرائی مل رہی ہے،بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امارندر سنگھ نے بھارتی پائلٹ کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خیرسگالی کی جانب

ایک قدم ہوگا،انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ خیرسگالی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا جبکہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا ، اب ہماری سیاسی قیادت کو بھی تناؤ کم کرنے کےلئے اقدامات کرنے چاہئیں،ہم کب تک یہ برداشت کرنا پڑے گا؟،ونگ کمانڈر ابہی نندن کی رہائی کا فیصلہ مثبت علامت ہے ،اسے واحد اچھے فیصلے کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے، اسے مفاہمت کی علامت کے طور پر دیکھتی ہوں، ہماری قیادت کو بھی اس کا مثبت جواب دینا چاہیے۔جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ ابہی نندن کی رہائی کے بڑے اعلان کو بھارت سمیت دنیا بھر میں سراہاگیا ۔وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امارندر سنگھ نے بھارتی پائلٹ کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خیرسگالی کی جانب ایک قدم ہوگا،انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ خیرسگالی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے کہا کہ ونگ کمانڈر ابہی نندن کی رہائی کا فیصلہ مثبت علامت ہے اور اسے واحد اچھے فیصلے کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک ایسے موقع پر کیا جارہا ہے جب پاکستان تنا ؤ مزید بڑھانے کا بھی انتخاب کرسکتا تھا، میں اسے مفاہمت کی علامت کے طور پر دیکھتی ہوں، ہماری قیادت کو بھی اس کا مثبت جواب دینا چاہیے۔ایک اور ٹوئٹ میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا ہے، اب ہماری سیاسی قیادت کو بھی تناؤ کم کرنے کےلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام سخت دبا کا شکار ہیں، ہم کب تک یہ برداشت کرنا پڑے گا؟۔

FOLLOW US