Thursday January 23, 2025

طالبان اور امریکہ کے مذاکرات ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا

طالبان اور امریکہ کے مذاکرات ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا

دوحہ (آئی این پی ) طالبان کے نائب سربراہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے چھٹے را ؤ نڈ میں شرکت کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے ۔ اس بات کی تصدیق طالبان کی طرف سے کی گئی ہے۔ ملا عبدالغنی برادر کو پاکستان نے گزشتہ برس اکتوبر میں امریکا کی درخواست پر رہا کیا تھا جس کے فوری بعد انہیں طالبان کی طرف سے دوحہ کے سیاسی دفتر کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ طالبان کے ترجمان

ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق دوحہ میں ہونے والے ان چار روزہ مذاکرات میں افغانستان میں غیر ملکی مداخلت کے خاتمے اور افغانستان کو دیگر ممالک کی طرف سے استعمال کرنے سے بچانے جیسے معاملات پر بات چیت ہو گی۔

FOLLOW US