Thursday January 23, 2025

” پاکستان کا شکریہ “ امریکہ نے ایسا پیغام جاری کردیا کہ مودی کو رونا آجائے

” پاکستان کا شکریہ “ امریکہ نے ایسا پیغام جاری کردیا کہ مودی کو رونا آجائے

دوحہ (نیوزڈیسک) امریکہ کی جانب سے افغان امن عمل میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے ٹوئٹر پر پیغام میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچنے پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ طالبان کے زیادہ بااختیار رہنماﺅں سے ملاقات کرنے آئے ہیں اور آج

کی ملاقات میں اہم پیشرفت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مذاکرات کی میزبانی کرنے پر قطر اور طالبان رہنماﺅں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ مذاکرات سے قبل زلمے خلیل زاد نے طالبان رہنماﺅں کے ساتھ کھانا بھی کھایا ۔

FOLLOW US