Thursday January 23, 2025

نریندر مودی نے کشمیرکے حوالے سے حیران کن اعلان کر دیا

نریندر مودی نے کشمیرکے حوالے سے حیران کن اعلان کر دیا

نئی دہلی (آئی این پی ) کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والے بھاتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ووٹ کی خاطر کشمیری عوام کو ہمدردی جیتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری لڑائی دہشت گردی کے خلاف ہے کشمیریوں کیخلاف نہیں، پلوامہ حملہ کے بعد کچھ ریاستوں میں کشمیری طلبہ کو نشانہ بنانا قابل افسوس ہے ،کشمیر کا بچہ بچہ دہشت گردی کے خلاف

ہمارے ساتھ ہے۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے بی جے پی کی سنکلپ ریلی سے خطاب میں کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کے بعد ان کو ہمدردی جیتاتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں پر ہوئے حملوں اور حکومت پر کشمیریت کے خلاف کام کرنے کے الزامات پر تشویش کا اظہا ہے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ساتھ دینے والے کشمیریوں کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی کشمیر کے لئے ہے کشمیر اورکشمیریوں کے خلاف نہیں۔ہندوستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیری عوام بھی گذشتہ چالیس برس سے دہشت گردی کا شکار ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنا ہے تو کشمیر کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا، ان کے خلاف کھڑنے ہونے کی غلطی نہیں کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہندوستان کے عوام اور کشمیری مسلمانوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انہوں نے یاد دلایا کہ بہت سارے مواقع پر مقامی مسلمانوں نے ہندوں کو بچایا ہے اور امرناتھ یاترا کے دوران ان کی حفاظت بھی کی ہے۔ہندوستانی وزیر اعظم نے اس بات پر سخت افسوس کا اظہار کیا کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملہ کے بعد کچھ ریاستوں میں کشمیری طلبہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ایسا نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کشمیر کا بچہ بچہ دہشت گردی کے خلاف ہمارے ساتھ ہے۔

FOLLOW US