Thursday January 23, 2025

بھارت کومصیبتوں نے گھیرلیا، ایرو انڈیا شو شروع ہونے سے قبل پارکنگ میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی ، ہر طرف ہنگامہ برپا

بھارت کومصیبتوں نے گھیرلیا، ایرو انڈیا شو شروع ہونے سے قبل پارکنگ میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی ، ہر طرف ہنگامہ برپا

ایلاہنکا(ویب ڈیسک )بھارتی ریاست بنگلورو کے شہر’ ایلاہنکا‘ آج ایرو انڈیا ایئر شو ہونے جا رہا تھا جہان پارکنگ میں آگ بھڑک اٹھنے سے 300 سے زائد گاڑیاں جل کر کوئلہ ہو گئی ہیں جبکہ بھارتی حکام کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ایئر شو کو کچھ وقت کیلئے منسوخ کر دیا گیا ہے ۔بھارتی خبر رساں ایجنسی ” اے این آئی “ کے

مطابق ایرو انڈیا شو کے آغاز کا وقت قریب تھا کہ اچانک پارکنگ ایریا میں سوکھی ہوئی گھاس میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے بڑے پیمانے پر وہاں کھڑی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث عارضی طور پر ایرو انڈیا شو کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔بھارتی فائر بریگیڈ کا ادارہ مسلسل آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہے اور کہا جارہاہے کہ ممکنہ طور پر آگ بجھانے کے بعد ایرو انڈیا شو شام میں شروع کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ اس ایئر شو کی تیاری کے دوران بھارت کے دو جنگی طیارے بھی ریہرسل کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے تھے ۔

FOLLOW US