Friday January 24, 2025

بم دھماکہ ہو گیا، 20افراد جاں بحق

بم دھماکہ ہو گیا، 20افراد جاں بحق

دمشق(آئی این پی) شام میں فوجی اڈے کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شامی صوبے دیر الزور میں ملکی فورسز کی چھانی کے قریب کار بم دھماکے کے باعث 20 افراد مارے گئے۔جمعہ کو غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں آئل ورکرز بھی شامل ہیں، دھماکا ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے

ہوئے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک بار پھر پیچھے سے وار کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں شامی مغربی شہر افرن میں بھی دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، شامی فوجی اتحاد نے داعش کے زیرقبضہ علاقوں سے عام شہروں کونکالنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔فوجی کارروائیوں اور فضائی بمباری کے باعث شمالی علاقے کو جنگجوں سے خالی کرالیا گیا ہے تاہم اب بھی متعدد علاقوں میں داعش کا قبضہ ہے۔

FOLLOW US