Thursday January 23, 2025

پلوامہ حملے کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا

پلوامہ حملے کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج نے پلوامہ حملے میں ملوث دہشتگرد کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ جوابی حملے میں میجر سمیت تین بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران ایک جھڑپ میں خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ عبد الرشید کی اپنے ایک ساتھی سمیت ہلاکت کا

دعویٰ کیا ہے جب کہ جھڑپ میں بھارتی میجر اور 3 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ تازہ جھڑپ میں ایک شہری اور ایک بھارتی فوجی زخمی بھی ہیں اور دونوں کی حالت نازک ہے۔ علاقے میں دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے تاہم گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔دوسری جانب پلوامہ حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں تاحال کرفیو نافذ ہے، گھر گھر تلاشی کے نام پر شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور مسلمان کشمیریوں کے کاروبار اور املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ 14 فروری کو پلوامہ میں سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے، بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھماکے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالتے ہوئے حملے کے ماسٹر مائنڈ کے طور پر عبدالرشید غازی نامی شخص کا خاکہ بھی جاری کیا تھا۔’

FOLLOW US