Thursday January 23, 2025

امریکہ کے ساتھ مذاکرات طالبان نے میزبانی کرنے والے پاکستان کو بھی ٹھنڈا ٹھار کر کے رکھ دیا

امریکہ کے ساتھ مذاکرات طالبان نے میزبانی کرنے والے پاکستان کو بھی ٹھنڈا ٹھار کر کے رکھ دیا

کابل(آئی این پی)طالبان نے پاکستان میں امریکا کے ساتھ ہونے والے امن مذاکرات کو منسوخ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کے زیادہ تر اراکین سفر نہیں کرسکتے کیونکہ وہ امریکا اور اقوام متحدہ کے بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔گزشتہ روز جاری ہونے والے اس اعلامیے کی مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔غیر ملکی خبر رساں کی رپورٹ کے مطابق ان کے اس بیان میں یہ بھی وضاحت نہیں کی گئی کہ ان کے متعدد

اراکین کس طرح متحدہ عرب امارات اور ماسکو میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرنے میں کامیاب رہے تھے۔خیال رہے کہ طالبان کا قطر میں دفتر ہے جہاں ان کی مذاکراتی ٹیم موجود ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد مذاکرات کو اہمیت اس لیے بھی حاصل تھی کیونکہ یہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر ہونے تھے۔طالبان کی 14 رکنی ٹیم میں امریکا کی گوانتاناموبے جیل کے 5 سابق قیدی اور حقانی نیٹ ورک کے سربراہ کے چھوٹے بھائی انس حقانی بھی شامل ہیں۔

FOLLOW US