Monday January 20, 2025

برطانوی شہزادے ہیری کی پارٹی کا بل 54 لاکھ روپے بن گیا، جب شہزادہ بل ادا کرنے گیا تو ہوٹل مالک نے وہ کام کردیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

برطانوی شہزادے ہیری کی پارٹی کا بل 54 لاکھ روپے بن گیا، جب شہزادہ بل ادا کرنے گیا تو ہوٹل مالک نے وہ کام کردیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

لاس اینجلس (ویب ڈیسک)برطانوی شہزادے ہیری کی امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک رات کی پارٹی کا بل 54 لاکھ روپے بن گیا۔ جب وہ بل ادا کرنے گئے تو ہوٹل کے ارب پتی مالک نے بل وصول کرنے سے انکار کردیا۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق شہزادہ ہیری کی زندگی پر کتاب لکھنے والی خاتون کیٹی نکول نے چینل فائیو کی ڈاکیومنٹری میں برطانوی

شاہی خاندان کی زندگی کے کئی خفیہ راز فاش کیے ہیں۔ کیٹی کے مطابق 2012 میں شہزادہ ہیری نے امریکی شہر لاس اینجلس کے معروف ہوٹل میں پارٹی کی۔ اس پارٹی کے دوران شہزادے کی برہنہ تصاویر بھی لیک ہوئی تھیں۔ پارٹی کے بعد ہیری کا بل 30 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 54 لاکھ روپے) بن گیا ۔کیٹی نے بتایا کہ جب شہزادہ بل ادا کرنے گیا تو ہوٹل کے ارب پتی مالک سٹیو وین نے پیسے وصول کرنے سے انکار کردیا اور ان کا کھاتہ کلیئر کردیا۔ خیال رہے کہ سٹیو وین امریکہ میں ہوٹل انڈسٹری کا بڑا نام ہیں جن کی ملکیت انتہائی مہنگے ہوٹلز اور کسینوز ہیں۔ ان کی ذاتی دولت کا تخمینہ تین ارب ڈالر سے زائد لگایا جاتا ہے۔کیٹی کے مطابق شہزادہ ہیری سے بل وصول نہ کرنے کا ایک واقعہ مے فیئر لندن میں بھی پیش آیا تھا۔ انہوں نے اپنی محبوبہ کے ساتھ گلٹزی مے فیئر میں پارٹی کی تو صرف شراب کا بل ہی اچھا خاصا بن گیا تھا۔ شہزادہ ہیری نے اپنے آرمی آئی ڈی کارڈ سے ادائیگی کرنا چاہی تو بار اٹینڈر نے منیجر کو بلایا جس نے شاہی خاندان کے سپوت سے بل وصول کرنے سے انکار کردیا۔کیٹی نکول کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی پر 32 ملین پاؤنڈ (لگ

بھگ 6 ارب روپے) کے اخراجات آئے تھے۔ خاتون کے بقول شاہی شادی میں صرف شراب کی مد میں 2 لاکھ پاؤنڈ (ساڑھے 3 کروڑ روپے سے زائد) کی رقم خرچ ہوئی تھی۔

FOLLOW US