Thursday January 23, 2025

بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیاپلوامہ حملہ کے بعد پاکستان پر خوفناک سائبر حملہ کر دیا

بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیاپلوامہ حملہ کے بعد پاکستان پر خوفناک سائبر حملہ کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے آئی ٹی جنگ چھیڑتے ہوئے پاکستان کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر حملہ کیا ہے جس کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستان کو رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق یہ حملہ سنگین نوعیت کا تھا جس کے بعد پاکستان کو کئی ممالک سے

رابطے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ دفتر خارجہ کی آئی ٹی ٹیم اس وقت بھارتی ہیکرز کی اس سنگین حرکت کو درست کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ بھارتی ہیکر ز کا یہ حملہ پلوامہ حملے کے آفٹرشاکس ہیں ۔

FOLLOW US