سعودی ولی عہد نے تو کمال ہی کر دیا ،سعودی عرب سے کتنی بی ایم ڈبلیو گاڑیاں اسلام آباد پہنچا دی گئیں، پا کستانی عوام بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) شاہی مہمان کے لیے2 سی ون تھرٹی طیارے سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گئے۔8 کنٹینرز پر مشتمل سامان میں 7 بی ایم ڈبلیو کاریں اور ایک لینڈ کروزر شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد میں فقط 3 دن رہ گئے ہیں ۔سعودی شہزادہ محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان آئیں گے ان کے ہمراہ 600 سے زائد افراد کی
آمد متوقع ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے سعودی ولی عہد کے استقبال کی تیاریاں بہت زور و شور سے جاری ہیں۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سعودی عرب سے 2 سی ون تھرٹی جہاز 8کنٹینرز پر مشتمل سامان لے کر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔اس سامان میں متفرقات کے علاوہ 7 بی ایم ڈبلیو کاریں اور ایک لینڈ کروزر بھی موجود ہے۔8 کنٹینرز پر مشتمل سامان وزیر اعظم ہاوس پہنچا دیا گیا ہے۔دوسری جانب سعودی شاہی مہمانوں کے لیے 8 ہوٹلوں میں 750 کمرے بک کر لئیے گئے ہیں۔پاکستانی حکومت نے شاہی مہمان کے شایان شان استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔شاہی مہمان کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلامی کے لیے جے ایف 17 تھنڈر طیارے فلائی پاسٹ پیش کریں گے۔ جبکہ وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی وزیراعظم ہاؤس کیمپ آفس میں ون آن ون ملاقات ہو گی۔سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران 15 سے 20 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے، منصوبوں میں آئل ریفائنری، کے پی، پنجاب سیاحت کے ہوٹلز کی تعمیر، توانائی پراجیکٹس شامل ہیں، حویلی بہادر شاہ ، بھکی پاور پلانٹ میں سعودی سرمایہ کا ری