Tuesday July 8, 2025

عمران خان عالمی سیاسی اُفق پر ایک انمول ہیرا

عمران خان عالمی سیاسی اُفق پر ایک انمول ہیرا

لندن(ویب ڈیسک) دورہ چین ہو، سعودی عرب ہو، ملائیشیا ہو ، ترکی ہو یا پھر متحدہ عرب امارات۔ عمران خان اپنی کرشمائی شخصیت سے پوری دنیا کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیا ہے۔ حال ہی میں عمران خان نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کی جہاں پر عرب شہزادے، شہزادیاں، بین الاقوامی شخصیات سمیت موقع پر سینکڑوں شخصیات سمیت بین الاقومی سطح پر عمران خان کے خطاب کو نہ صرف سنا گیا بلکہ انکے الفاظ کی قدر بھی کی گئی۔عمران خان کا دورہ متحدہ عرب امارات بین الاقوامی میڈیا کی شہ شرخیوں میں رہا ،

لیکن برطانوی صحافی ’’ندیکا ببلیکو ‘‘ نے ایسا اعلان کر دیا ہے کہ پوری دنیا میں دھوم مچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں برطانوی صحافی ’’ندیکا ببلیکو ‘‘ نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ ’’ ہر لحاظ سے ایک پر کشش آدمی ، عالمی سیاسی اُفق پر ایک انمول ہیرا، وہ بھی ایک ایسے دور میں جب 99فیصد سیاستدان کرپٹ اور بدبو دار ہیں، میں تب تک سکون سے نہیں بیٹھوں گی جب تک انکا انٹرویو نہ کر لوں ‘‘۔’’ندیکا ببلیکو ‘‘ کے ٹویٹ کےبعد سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصروں کا آغاز ہوچکا ہے، سوشل میڈیا صارفین بھی برطانوی صحافی کی طرح وزیر اعظم عمران خان کی کرشمائی شخصیت کو لے کر تعریفیں کر رہے ہیں، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان کا انٹر ویو صرف آپ ہی نہیں بلکہ سارے صحافیوں کو کرنا چاہیئے کیونکہ عمران خان ہی واحد شخص ہے جو پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج بنا رہا ہے اس سے پہلے یہ ممکن نہیں تھا ۔