“یہ میرا بیٹا ہے، تم اس کے ساتھ یہ شرمناک کام کرو” یونیورسٹی میں ایک 50سالہ خاتون گھس آئی اور اپنے بیٹے کی تصویر طالبات کو دکھا کر انھیں کس بے ہودگی پر آمادہ کرتی رہیں لڑکیوں کا خون کھول اٹھا، پولیس بھی حرکت میں آگئی
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک جانب والدین اپنے بچوں کو بری صحبت اور بے راہروی سے بچانے کےلئے سو طرح کے جتن کرتے ہیں اور دوسری جانب مغربی معاشرہ ہے جسے نہ جانے ہمہ وقت یہی فکر رہتی ہے کہ ان کے بچے جنسی اور غیر اخلاقی نوعیت کے جذبات کی پرورش سے کہیں محروم ہی نہ رہ جائیں ۔ امریکی یونیورسٹی میں ایک معمر خاتون اپنے
بیٹے کی تصویر اٹھا کر طالبات کے پاس جا جا کر انھیں آمادہ کرتی رہی کہ وہ اس کے بیٹے کے ہمراہ ویلنٹائن ڈے پر ڈیٹ پر جائیں۔غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ میری لینڈ ریاست کی ٹائوسن یونیورسٹی میں ایک پچاس سالہ خاتون نہ جانے کہاں سے آدھمکی ۔اس نے ہاتھ میں اپنے بیٹے کی تصویر اٹھائی ہوئی تھی وہ طالبات کے مختلف گروہوں کا رخ کرتی اور ان کو جاکر تصویر دکھانے کے بعد کہتی یہ میرا بیٹا ہے۔جمعرات کے روز ویلنٹائن ڈے ہے ۔جائو اس کے ساتھ ڈیٹ کرو۔اس کی گرل فرینڈ بن جائو۔ اس پر طالبات حیرت اور حقارت کی نظر سے اس خاتون کو گھورنے کے بعد وہاں سے منتشر ہوجاتیں۔ واقعے کی اطلاع میری لینڈ پولیس کو دی گئی جس نے طلبا کو ہدایت کی ہے کہ ” گرل فرینڈ وانٹڈ فار مائی سن ” کا راگ الاپنے والی اس خاتون سے خبر دار رہیں اور اس کی کہیں بھی موجودگی کی فوری اطلاع دیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر یونیورسٹی طلبا خاتون کے بارے میں کئی طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ایک طالبہ لکھتی ہے ” اس طرح کے والدین کو ہیلی کاپٹر والدین کہا جاتا ہے” ایک لڑکے نے تحریر کیا” میں قسم کھانے کو تیار ہوں کہ لائبریری میں اس خاتون کی موجودگی لوگوں کےلئے شدید پریشانی کا باعث تھی”