Friday January 24, 2025

پاکستان نے امریکہ میں مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے پہلا بڑا قدم اٹھا لیا نئی دہلی میں لال ہری مرچی نے سب کی چیخیں نکلوا دیں

پاکستان نے امریکہ میں مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے پہلا بڑا قدم اٹھا لیا نئی دہلی میں لال ہری مرچی نے سب کی چیخیں نکلوا دیں

واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے امریکہ بھارت پر دباؤ ڈالے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے بین الاقوامی برادری اور امریکہ اپنا کردار ادا کرے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔گزشتہ روز یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر واشنگٹن میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں تقریب منعقد کی گئی۔ امریکہ

میں تعینات پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کےلئے ان کی اخلاقی ،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، انہوں نے بین الاقوامی برادری اور خصوصاً امریکہ پر زوردیا کہ وہ کشمیر کا مسئلہ حل کرانے کےلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت اور انتظامیہ مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے امریکہ پر دباؤ ڈالے تا کہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی ختم ہو سکے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے، اس موقع پر شرکاءکو مقبوضہ کشمیرمیں جاری آزادی تحریک اور کشمیریوں کی جدوجہد پر مشتمل خصوصی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔

FOLLOW US