Monday January 20, 2025

عرب اسلامی ملک کا آرمی چیف خوفناک حملے میں مارا گیا

عرب اسلامی ملک کا آرمی چیف خوفناک حملے میں مارا گیا

بغداد(آئی این پی)عراق میں بلد ضلع کے سرکاری عہدے دار عامر عبدالہادی نے اعلان کیا ہے کہ بغداد کے شمال میں واقع صوبے صلاح الدین میں ایرانی زائرین کو لے کر جانے والی ایک وین کو مسلح حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اتوار کو رات گئے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبدالہادی نے بتایا کہ وین میں ڈرائیور کے علاوہ 8 زائرین سوار تھے۔ یہ وین بلد ضلع کے مغربی علاقے میں ایک مذہبی شخصیت کے مزار کی جانب جا رہی تھی کہ اس دوران سڑک کے ایک جانب واقع پارک کے

اندر سے اس پارک پر شدید فائرنگ کر دی گئی۔ حملے کے نتیجے میں وین میں سوار تمام افراد زخمی ہوئے جن میں تین کی حالت نازک ہے۔عراقی عہدے دار کے مطابق جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر وہاں سکیورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا جب کہ زخمیوں کو علاج کی غرض سے بلد کے ایک ہسپتال پہنچا دیا گیا۔دو روز قبل اسی علاقے میں ایک قبائلی سکیورٹی چیک پوسٹ کو مسلح حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ کارروائی میں قبائلی فورس کے دو ارکان ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

FOLLOW US