Monday January 20, 2025

شاپنگ مال میں کار بم دھماکہ، 11 افراد ہلاک

شاپنگ مال میں کار بم دھماکہ، 11 افراد ہلاک

موغادیشو (ویب ڈیسک)افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو کے شاپنگ مال میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ دھماکہ شدت پسند گروپ الشباب کے دہشتگردوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق دھماکہ موغا دیشو کے ہماروین ڈسٹرکٹ میں ہوا ، یہ علاقہ تجارتی مرکز ہے جہاں ہر وقت لوگوں کا رش لگا رہتا ہے۔ پولیس آفیسر محمد حسین نے بتایا کہ دھماکے

کے باعث ایک عمارت کو نقصان پہنچا جس میں سے 11 لاشوں اور 10 زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک ریسٹورنٹ بھی تباہ ہوگیا جبکہ بہت سی کاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔خیال رہے کہ صومالیہ میں شدت پسند گروپ الشباب انتہائی متحرک ہے جو دارالحکومت سمیت پورے ملک میں دہشتگردی کی کارروائیاں کرتا رہتا ہے۔ الشباب ن

FOLLOW US