Monday January 20, 2025

دبئی میں جو بھی پا کستانی یہ کام کر نے کی خو اہش کر یگا اس کو مفت رہائش دینے کا اعلان

دبئی میں جو بھی پا کستانی یہ کام کر نے کی خو اہش کر یگا اس کو مفت رہائش دینے کا اعلان

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند نئے کاروباری افراد کے لیے ایک بڑی خوشخبری آ گئی ہے جنہیں اب دبئی میں انہیںمفت رہائش ملے گی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق پاکستانی حکومت اور سمنا گروپ آف کمپنیز کے مابین ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت سمنا گروپ آف کمپنیز دبئی میں کام شروع کرنے والے نئے پاکستانی

کاروباری افراد کو سٹار بزنس سنٹر میں تین ماہ کے لیے مفت ورک سپیس فراہم کرے گا۔اس معاہدے کے لیے مذاکرات وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کیے۔ اس حوالے سے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ”ہم سمنا گروپ آف کمپنیز کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہیں۔ یہ دبئی میں پہلا پاکستانی کاروباری گروپ ہے جس نے نئے پاکستانی کاروباری افراد کو تین ماہ کے لیے مفت ورکس سپیس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اب وہ پاکستانی جو دبئی میں کام شروع کرنا چاہتے ہیں انہیں پہلے تین ماہ کے لیے رہائش اور دفتر کے کرایوں کی مشکل درپیش نہیں ہو گی۔“

FOLLOW US