Monday January 20, 2025

افغانستا ن میں سکیو رٹی فورسز اور طالبان میں گھسمان کی لڑائی چھڑ گئی درجنوں افراد کے مارے جانے کی اطلاعات

افغانستا ن میں سکیو رٹی فورسز اور طالبان میں گھسمان کی لڑائی چھڑ گئی درجنوں افراد کے مارے جانے کی اطلاعات

کابل (آئی این پی ) افغانستان کے صوبے فراہ میں افغان فورسز کے فضائی حملوں میں 12 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،حملوں میں طالبان کی گاڑیاں اور اسلحہ بارود بھی تباہ ہو گیا ۔افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبے فراہ کے اضلاع خاک سفید اور پشت کوہ میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا اہم مقامی رہنما قاضی قاری عبدالقادر بھی مارا گیا، فضائی حملوں میں طالبان کی گاڑیاں اور اسلحہ بارود بھی تباہ کیا گیا۔ یہ فضائی حملہ ایسے میں کیا گیا ہے کہ جب طالبان پر افغان حکومت سے مذاکرات کیلئے دباو ہے۔

FOLLOW US