Monday January 20, 2025

افغانستان میں حکومت بنی تو طالبان کس کو اپنا اتحادی بنائیں گے ؟ طالبان لیڈرکےایک اعلان نے پاکستان کو بڑا سرپرائز دے دیا

افغانستان میں حکومت بنی تو طالبان کس کو اپنا اتحادی بنائیں گے ؟ طالبان لیڈرکےایک اعلان نے پاکستان کو بڑا سرپرائز دے دیا

دوحہ (ویب ڈیسک) امن مذاکرات کی میز پر بیٹھے طالبان نے امریکہ ، پاکستان اور افغانستان کو بڑا سرپرائز دے دیا ہے ، افگان طالبان کا کہنا ہے کہ وہ اگر حکومت میں آئے تو افغان حکومت کے ساتھ چلیں گے ، وہ افغان بھائایوں کو نہیں بھول سکتے ،افغان طالبان نے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بتا دیا ہے، قطر میں طالبان کے مذاکراتی وفد کے نمائندے

سہیل شاہین نے کہا ہے کہ طالبان افغانستان پر اکیلے حکومت نہیں کرنا چاہتے ہیں بلکہ دیگر افغان بھائیوں کیساتھ مل کر معاملات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان بالکل ایسی کوئی منصوبہ بندی نہیں کر رہے ہیں کہ پورے افغانستان پر اکیلے حکومت کریں، نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بتایا کہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد ہم چاہیں گے کہ دیگر افغان بھائیوں کے ساتھ مل کر حکومتی معاملات کو آگے بڑھائیں ، چاہتے ہیں کہ سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ، طالبان کا یہ اعلان سب کیلئے ایک بڑا سرپرائزہے

FOLLOW US