Monday January 20, 2025

’’خطرناک جنگ چھڑنے کا خطر ہ ‘‘ امریکہ نے روس کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ ختم کردیا

’’خطرناک جنگ چھڑنے کا خطر ہ ‘‘ امریکہ نے روس کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ ختم کردیا

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) امریکہ نے روس کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک پریس بریفنگ کے دوران اعلان کیا کہ روس کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ ختم کر رہے ہیں۔ انہوں نے نیوکلیئر معاہدے کے خاتمے کی وجہ روس کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کو قرار دیا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے

پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ روس گزشتہ کئی سال سے کسی جوابدہی کے خوف کے بغیر آئی این ایف کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔خیال رہے کہ روس اور امریکہ کے مابین انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی (آئی این ایف) موجود ہے جو سرد جنگ کے زمانے میں ہوا تھا ۔ اس معاہدے کا مقصد یورپی ممالک کا تحفظ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ کئی ماہ سے آئی این ایف کے خاتمے کا عندیہ دے رہے تھے۔ امریکہ کا الزام ہے کہ روس 2014 سے نیوکلیئر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ امریکہ کی جانب سے نیوکلیئر معاہدے کے خاتمے کے اعلان کے بعد نہ صرف روس اور امریکہ میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہوجائے گی بلکہ امریکہ کے یورپی اتحادیوں کی سکیورٹی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

FOLLOW US