Friday January 24, 2025

بھارت میں ایک ڈائن اور اس کے چار بچے مار ڈالے گئے لیکن اس واقعے کے بعد اچانک کیا ہوا، جان کر آپ کی روپ ہی کانپ اٹھے گی

بھارت میں ایک ڈائن اور اس کے چار بچے مار ڈالے گئے لیکن اس واقعے کے بعد اچانک کیا ہوا، جان کر آپ کی روپ ہی کانپ اٹھے گی

بھوونیشور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک خاتون کو ڈائن قراردے کر بچوں سمیت قتل کر دیا گیا ، انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ ریاست اڑیسہ کے شہر بھوونیشور میں پیش آیا جہاں قریبی رشتہ داروں نے اپنے ہی خاندان کی ایک خاتون کو کالا جادوکرکے لوگوں کو ہلاک کرنے والی ڈائن قرار دے دیا ۔اور اسے اس کے چار بچوں سمیت مار ڈالا۔ واقعے پر چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا جنھوںنے

خاتون کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایاکہ انھیں یہ ہولناک اقدام اٹھانے کےلئے ایک عامل نے کہا تھا۔ ملزمان نے بتایاکہ کچھ عرصہ قبل اسی خاندان کی بچی موت کے منہ میں چلی گئی تھی جب اس بارے میں ایک عامل کوپتہ لگانے کےلئے کہا گیا تو اس نے خاندان کی اس بد قسمت خاتون کو ہی ڈائن قرار دے ڈالا جس پر اس کے ساتھ ساتھ اس کے بچے بھی توہم پرست لوگوں کی بربریت کی بھینٹ چڑھ گئے۔

FOLLOW US