Friday January 24, 2025

سعودی عرب میں سیلاب نے تباہی مچادی ، نظام زندگی درہم برہم، مکہ اورمدینہ منورہ میں کیا سے کیا ہو گیا ؟ اپنے اپنے پیاروں کا پتہ کر لیں

سعودی عرب میں سیلاب نے تباہی مچادی ، نظام زندگی درہم برہم، مکہ اورمدینہ منورہ میں کیا سے کیا ہو گیا ؟ اپنے اپنے پیاروں کا پتہ کر لیں

ریاض (این این آئی) سعودی عرب کے مغربی علاقوں میں تیز بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ ریاض اور تبوک سمیت کئی شہروں میں سکول بند کردیئے گئے، مدینہ میں گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض، مدینہ، تبوک اور جزان سمیت سعودی عرب کے متعدد شہروں میں گردوغبار کے طوفان اور بارشوں نےنظام زندگی درہم برہم کر دیا، رہائشی علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، مدینہ میں گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ

گئیں۔سول ڈیفنس حکام نے لوگوں کو نشیبی علاقوں میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔ جدہ میں خراب موسم کی وجہ سے پروازیں تعطل کا شکار ہو گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

FOLLOW US