Wednesday January 22, 2025

چرچ کے باہر یکے بعد دیگر دو دھماکے ہوگئے درجنوںافراد کی موت واقع ہونے کی اطلاعات ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کاخدشہ

چرچ کے باہر یکے بعد دیگر دو دھماکے ہوگئے درجنوںافراد کی موت واقع ہونے کی اطلاعات ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کاخدشہ

منیلا(آئی این پی ) جنوب مغربی فلپائن کے جزیرے جولو میں چرچ کے یکے بعد دیگرے دو دھما کوں کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں متعدد کی حالت تشویش نا ک ہے ۔ فلپائنی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی فلپائن میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے۔ دھماکے سولو صوبے

کے شہر جولو کے چرچ میں ہوئے جس میں 19 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہو گئے جب کہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔فلپائن پولیس کے مطابق پہلا دھماکا چرچ کے باہر اس وقت ہوا جب اندر لوگ عبادت میں مصروف تھے جب کہ دوسرا دھماکا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور ریسکیو ٹیمیں کے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد ہوا۔فلپائن پولیس چیف نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں ہلاک اور زخمیوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی۔ اسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ترجمان فلپائن آرمی کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں فلپائن آرمی کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

FOLLOW US