Friday January 24, 2025

نَصْرٌ مِّنَ اللہ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ کون سا اسلامی ملک اسرائیل کے تل ابیب ائیر پورٹ کو نشانہ بنانے والا ہے صیہونی بھیڑیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں

نَصْرٌ مِّنَ اللہ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ کون سا اسلامی ملک اسرائیل کے تل ابیب ائیر پورٹ کو نشانہ بنانے والا ہے صیہونی بھیڑیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں

دمشق(آئی این پی)شام نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں اسرائیلی شہر تل ابیب کے ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی ہے۔شام کے مستقل مندو ب ڈاکٹر بشر ال جعفری نے سلامتی کونسل کے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل اگر اسرائیلی جارحیت نہیں رکواتی تو شام اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔بدھ کو بین الاقوامی خبر

رساں ادارے کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ شام اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کے جائز اختیار کا استعمال کر کے تل ابیب کے ایئر پورٹ کو نشانہ بنائے گا۔شامی مندوب کا مزید کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں امریکا اور برطانیہ کی حمایت کے باعث اسرائیل کو شام میں کارروائیاں کرنے کی آزادی حاصل ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی افواج نے اتوار اور پیر کو دمشق کے ایئر پورٹ پر بمباری کی تھی۔اسرائیل نے دعوی کیا تھا کہ شام سے ایک میزائل حملے کے بعد اس نے شام میں شامی ایئر پورٹ اور ایرانی اہداف پر حملے کئے جس سیکم از کم13 اہلکار ہلاک ہوئے، کارروائی کیدوران ایرانی قدس فورس کے اہداف کونشانہ بنایا گیا۔شامی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے30 سے زائد میزائلوں کو تباہ کر دیا تھا۔

FOLLOW US