Saturday July 27, 2024

تاریخ کی سب سے بڑی تباہی ،زیر سمندر قدیم آتش فشاں پھٹنے کو تیار، دس کروڑ لوگوں کی ہلاکت کا خدشہ،امریکہ سمیت تین بڑے ممالک زد میں آگئے، لرزہ خیز انکشافات

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں زیر سمندر ایک قدیم ترین آتش فشاں پھٹنے کو تیار ہے اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس میں 10 کروڑ لوگوں کو ہلاک کرنے کی طاقت موجود ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ آتش فشاں 7300 سال قبل بھی پھٹا تھا۔ پھٹنے سے قبل پیدا ہونے والے ابھار کا پھیلاؤ تقریباً 10 کلومیٹر ہے جبکہ یہ 1968 فٹ

بلند ہے، خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں 32 مکعب کلومیٹر لاوا موجود ہے۔سائنسدانوں کا کہناتھا کہ یہ آتش فشاں بغیر وارننگ کے کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے اور اگر ایسا ہوا تو اس کے نتیجے میں دس کروڑ لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں اور آتش فشاں کے دھویں کی وجہ سے مصنوعی انداز سے سردی شروع ہو سکتی ہے۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ آتش فشاں کے نتیجے میں سونامی بھی آ سکتی ہے جو جنوبی جاپان اور چین کے علاقے تائیوان کو متاثر کر سکتی ہے، لہریں شمالی اور جنوبی امریکا تک جا سکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق کوبے یونیورسٹی کے کوبین اوشن باٹم ایکسپلوریشن سینٹر (کوبیک) کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں تصدیق کی گئی ہے کہ 7300 قبل یہی لاوا پھٹنے کے نتیجے میں جنوبی جاپان میں قدیم ترین جومون تہذیب صفحہ ہستی سے مٹ گئی تھا۔ جاپان میں زیر سمندر ایک قدیم ترین آتش فشاں پھٹنے کو تیار ہے اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس میں 10 کروڑ لوگوں کو ہلاک کرنے کی طاقت موجود ہے۔

FOLLOW US