Wednesday December 4, 2024

روسی طیارے کی تباہی ،تحقیقات مکمل ،طیارہ تباہ ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی، حیرت انگیزانکشافات،حادثے میں اس جہاز میں سوار تمام 71افراد ہلاک ہو گئے تھے

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی مسافربردارطیارے کے تباہ ہونے کی تحقیقات کرنے والے ماہرین نے کہاہے کہ انہوں نے بلیک باکس کی مدد سے طیارے کی تباہی کی ابتدائی وجوہات کا پتہ چلا لیا ہے ، طیارے کی تباہی کی وجہ فضائی رفتار کو ناپنے والے آلات کا منجمد ہونا بنا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ماہرین نے بتایا کہروسی مسافر بردار

طیارے کی حالیہ تباہی کی ابتدائی وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔ طیارے کیتباہی کی وجہ فضائی رفتار کو ناپنے والے آلات کا منجمد ہونا بنا۔ طیارے کے بلیک باکس سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق ان آلات کے ہیٹر چلائے نہیں گئے تھے اور جیسے ہی طیارہ فضا میں بلند ہوا، تینوں ’ایئر اسپیڈ انڈیکیٹرز‘ بند ہو گئے تھے۔ اس طرح پائلٹس تک غلط اعداد و شمار پہنچے۔ اس سلسلے میں حتمی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔ گزشتہ اتوار کے روز اس حادثے میں اس جہاز میں سوار تمام اکہتر افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

FOLLOW US