Friday January 24, 2025

پاکستان کے بڑے شہر میں امیر قطر کیلئے رہائش گاہ تعمیر کرنے کا امکان!! قطری حکومت نے رہائش گاہ کیلئے کس اہم ترین شہر کا انتخاب کرلیا؟ شہر یو ں کیلئے بڑی خبر آگئی

پاکستان کے بڑے شہر میں امیر قطر کیلئے رہائش گاہ تعمیر کرنے کا امکان!! قطری حکومت نے رہائش گاہ کیلئے کس اہم ترین شہر کا انتخاب کرلیا؟ شہر یو ں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) قطری حکومت خوشاب کے علاقے میں امیر قطر کی رہائش گاہ کی تعمیر کا جائزہ لے رہی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتا گیا ہے کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان بھی قطر کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔عمران خان کے دورے قطر کے دوران ایک لاکھ پاکستانیوں کے لیے قطر میں ملازمتوں کے منصوبے

کے حوالے سے بھی مزید پیش رفت ہوگی۔قطری حکومت کی جانب سے ملازمتوں کے اعلان کے بعد سے اب تک 32 ہزار پاکستانیوں کو ملازمت کے لیے ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے امیر قطر کو شکار کے لیے جھنگ،لیہ اور بھکر میں علاقہ مختص کیا گیا ہے اور قطری حکومت خوشاب کے علاقے میں امیر قطر کی رہائش گاہ کی تعمیر کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔جبکہ قطری حکومت لیہ اور بھکر کے علاقوں میں مقامی آبادی کے لئے جذبہ خیر سگالی کے طور پر فلاح و بہبود اور تعلیم۔ اور وسیع پیمانے پر صاف پانی کی فراہمی کے متعدد منصوبے شروع کرنا چاہتی ہے۔ اور اس کے حوالے سے جلد ہی قطری حکام پنجاب حکومت کے سینئر عہدے داروں سے ملاقات کریں گے۔جب کہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ سعودی عرب کے بعد قطر بھی سی پیک کا حصہ بننے کیلئے تیار ہو گیا ہے۔خلیجی ملکی نے متعدد شعبوں اور گوادر میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔جلد قطر کو سی پیک منصوبے کا باقاعدہ حصہ بنا لیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان 21 جنوری کو قطر کے مختصر

دورے کیلئے روانہ ہوں گے۔ دورے کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان کئی تاریخی معاہدے طے پائیں گے۔ خاص کر ایل این جی کی فراہمی اور ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار کی فراہمی کے سلسلے میں معاہدے کیے جائیں گے۔ وزیراعظم قطر کا مختصر دورہ کرکے پاکستان واپس آئیں گے اور 23 جنوری کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

FOLLOW US