’’ صرف کشمیر ہی نہیں بھارت بھی بنے گا پاکستان ‘‘ ہندوستان میں بھارتی فوجیوں کی پریڈ کے دوران ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے فضا گونج اٹھی ،پھر کیا ہوا ؟ جانیں
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوستان میں بھارتی فوجیوں کی پریڈ کے دوران ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے فضا گونج اٹھی ،پھر کیا ہوا ؟ جانیں ۔۔۔ مقبوضہ کشمیر اور پنجاب کے بعد بھارتی دارالحکومت میں بھی پاکستان کے حق میں نعرے لگ گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں بڑھتے ہوئے ہندو جنونیت اور جنگی اشتعال کے باعث جہاں مقبوضہ کمشیر میں آزادی کی تحریک پھل پھول رہی ہے وہیں اب بھارت کے اپنے علاقوں میں پاکستان کے حق میں نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی دارالحکومت میں پیش آیا ہے۔جہاں ایک خاتون نے فوجی پریڈ کی ریہرسل کے دوران سینکڑوں فوجیوں کی موجودگی میں پاکستان کے حق میں نعرے بازی
کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے انڈیا گیٹ پر سینکڑوں فوجی جوان اور بڑی تعداد میں عسکری افسران پریڈ کی ریہرسل کر رہے تھے کہ ایک خاتون نے مردانہ وار انداز میں پاکستان کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی اس موقع پر خاتون نے وہاں موجود اہلکاروں کو دھکے بھی دئیے جس کے بعد خاتون کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مدھرورما کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت کر لی گئی ہے۔اس کا پاکستان سے کسی قسم کاکوئی تعلق یا رابطہ ثابت نہیں ہو سکا۔خاتون کا تعلق ریاست تلنگانہ کے علاقے نظام آباد سے ہے اور اسے 12سال قبل طلاق ہو گئی تھی۔اس کا سابق سسرال ممبئی میں مقیم ہے۔خاتون چند روز قبل نظام آباد سے بذریعہ ٹرین ممبئی کے لیے نکلی تھی لیکن وہ وہاں پہنچی نہیں جس کے بعد نظام آباد میں ہی اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی گئی۔
خاتون کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں رہی۔اس کی تصدیق پولیس کی جانب سے کرائے گئے طبی معائنے سے بھی ہوئی۔خاتون کو جلد ہی اس کے ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ بھارتی قابض فوج کی موجودگی کے باوجود کشمیری پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے آرہے ہیں اور اب بھارت کی اپنی ہی سرزمین پر بھی فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ہے۔