Saturday July 27, 2024

لیبیا کشتی حادثہ، جاں بحق 11 پاکستانیوں بارے بڑی خبرآگئی ۔۔رشتہ دارغم سے نڈھال

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ گزشتہ روز لیبیا میں کشتی حادثہ میں جاں بحق 11پاکستانیوں کی میتیں آج ( بدھ) کو پا کستان لائی جائیں گی منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز سمندری راستے سے یورپ جانیوالے کشتی جو کہ لیبیا کے ساحلی علاقے کے قریب

حادثے کا شکار ہو گئی تھی جن میں 11پاکستانی باشندے بھی شامل تھے سمند ر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے جنکی میتیں 14فروری بروز ( بدھ) آج روالپنڈی کے بینظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لائی جائیں گی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق باقی دو پاکستانیوں کی میتیں ضروری اقدامات کے بعد وطن واپس لائی جائیں گی۔ دفتر خارجہ کے دو افسر خالد جمالی اور خالد مجید رابطے کیلئے ائیر پورٹ پرمو جو د ہوں گے ۔ اعلامیے ک مطابق جن پاکستانیوں کی مییتں وطن واپس لائی جا رہی ہیں ان میں اکرام الحق ،قاسم بیگ، کاشف جمیل،تنریل الرحمٰن ، عظمت بی بی ، ولید اکرم، مرزا غلام فرید، عزیز، لقمان علی،مظہر حسین اور فرحان علی شامل ہیں جبکہ ماجد حسین اور لقما ن کی میتیں ضروری اقدامات کی تکمیل کے بعد پاکستان لائی جائیں گی

FOLLOW US