انٹرنیشنل پریس ایجنسی مکہ مکرمہ اور جدہ سمیت سعودی عرب کے مغربی علاقوں میں آنے والے گردوغبار کا طوفان منگل تک جاری رہے گا۔سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق گردآلود ہواﺅ ں سے مکہ مکرمہ، جدہ، رابغ اور مدینہ منورہ سمیت متعدد مغربی ساحلی شہر و علاقے متاثر ہونگے، اس دوران 55کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گردآلود
ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ جس کے باعث ان علاقوں میں حد نگاہ ایک کلومیٹر سے بھی کم رہ جائیگی۔ سعودی بارڈر فورس کے ترجمان میجر فارس المالکی نے سمندر اور ساحلی علاقوں کی جانب جانے والے افراد کو انتہائی محتاط رہنے اور مطلوبہ احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات کی ہے۔اس دوران منگل کے روز بھی صوبے بھر میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کی سفارش کی ہے، ساتھ ہی ہسپتالوں اور طبی مراکز میں اضافی ڈاکٹروں اور طبی عملے کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔