Friday January 24, 2025

اقوام متحدہ مشن کے سربراہ پر راکٹ حملہ خوفناک تفصیلات جاری ہو گئیں

اقوام متحدہ مشن کے سربراہ پر راکٹ حملہ خوفناک تفصیلات جاری ہو گئیں

دبئی(آئی این پی/شِنہوا ) یمن میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے سربراہ ریٹائرڈ ڈچ جنرل پیٹرک کمائرٹ اور مبصر مشن میں یمنی حکومتی ارکان حوثی ملیشیا کے راکٹ حملے میں بال بال بچے۔ باغی ملیشیا نے یہ آرٹیلری حملہ اس وقت کیا جب مبصر مشن کے دفتر میں یمنی حکومتی ارکان کے ساتھ جنرل کمائرٹ اجلاس میں شریک تھے۔یمن کے اہم بندرگاہی شہر الحدیدہ میں مقامی ذرائع نے اس حملے کی تصدیق کی ہے، اس اجلاس میں حوثیوں نے شرکت نہیں کی۔

یمن حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا نے اجلاس کی جگہ کے پاس چھ راکٹ داغے۔ سویڈن میں طے پانے معاہدے کی روشنی میں تشکیل پانے والے مشترکہ مبصر مشن کا علاقے میں یہ پہلا اجلاس تھا، جس کا حوثیوں نے بائیکاٹ کر رکھا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا نے مبصر مشن اجلاس کو نشانہ بنانے کے لئے ہاون ساخت کے متعددد راکٹ فائر کئے۔ ان راکٹوں کی بڑی تعداد اجتماع گاہ کے کمپلیکس میں گری جبکہ چند راکٹ اس مقام سے آگے جا گرے جہاں اجلاس منعقد ہو رہا تھا۔

FOLLOW US