Wednesday January 22, 2025

افغانستان میں طالبان اور سکیورٹی میں گھمسان کی جنگ چھڑ گئی دونوں طرف سے کئی درجن ہلاکتیں ، تعداد بڑھنے کا خدشہ

افغانستان میں طالبان اور سکیورٹی میں گھمسان کی جنگ چھڑ گئی دونوں طرف سے کئی درجن ہلاکتیں ، تعداد بڑھنے کا خدشہ

کابل(آئی این پی)مغربی افغانستان میں طالبان جنگجوئوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹس پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 21پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دیگر 9زخمی ہوگئے ۔ دوسری جانب اس حملے کے جواب میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 15طالبان ہلاک جبکہ 10زخمی ہوگئے ۔پیر کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق حکومتی عہدیدار نے

کہا ہے کہ افغان صوبہ ۔۔میں طالبان نے دو سیکیورٹی چیک پوسٹس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 21اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔باد غیسصوبہ کی صوبائی کونسل کے سربراہ عبدالعزیز بہک نے کہا کہ اس حملہ میں 21اہلکار ہلاک جبکہ 9زخمی ہوئے ہیں ۔ ایک اور حکومتی عہدیدار کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے 15طالبان بھی ہلاک اور10زخمی ہوئے ۔ طالبان نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔

FOLLOW US