Wednesday November 27, 2024

طاقتور سیاستدان اور بیوروکریٹس کن بے بس لڑکیوں سے جنسی زیادتی کرتے ہیں ایسا انکشاف جسے سن کر ہر ایک کی روح کانپ اٹھے گی

طاقتور سیاستدان اور بیوروکریٹس کن بے بس لڑکیوں سے جنسی زیادتی کرتے ہیں ایسا انکشاف جسے سن کر ہر ایک کی روح کانپ اٹھے گی

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی ریاست بہار کے سرکاری شیلٹر ہوم میں کم عمر لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے واقعے کے مرکزی ملزم سمیت 20 افراد کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے شہر مظفر پور میں میں واقع سرکاری شیلٹر ہومز میں مقیم

لڑکیوں سے زبردستی بیہودہ گانے پر ڈانس کروانے اور نیم بے ہوشی کی حالت میں جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں مرکزی ملزم براجیش تھاکر پر فرد جرم عائد ہوگئی۔پیر کو بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سیکس اسکینڈل کا تعلق طاقتور سیاست دانوں اور بیوروکریٹس سے ہے جس کی تحقیقات بھارتی پولیس کے کرائم برانچ انویسٹی گیشن یونٹ نے کی ہے۔مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسی نے اسکینڈل کے مرکزی ملزم براجیش تھاکر کے خلاف 73 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ تیار کی ہے، جو کئی برس سے شیلٹر ہوم چلا رہا تھا۔مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ براجیش ٹھاکر، شیلٹر ہوم کے عملے سمیت 20 افراد کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت سنگین جنسی جرائم کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔چارج شیٹ کے مطابق ملزمان نے کم عمر لڑکیوں کو جبرا بیہودہ کپڑے پہن کر بھوجپوری گانے پر ڈانس کرنے مجبور کیا اور زبردستی منشیات دیں۔کرائم برانچ انویسٹی گیشن ٹیم کا کہنا ہے کہ جن متاثرہ لڑکیوں سے زیادتی و ڈانس پر مزاحمت کی انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔بھارت کے نجی ادارے کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق مذکورہ شیلٹر ہوم میں 10 برسوں کے دوران درجنوں لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

FOLLOW US