Friday January 24, 2025

مدینہ سے اسلا م آباد آنے والی پرواز پر سوار 40مسافروں کے بارے میں انتہائی تشویشنا ک خبر آگئی

مدینہ سے اسلا م آباد آنے والی پرواز پر سوار 40مسافروں کے بارے میں انتہائی تشویشنا ک خبر آگئی

ریاض (آ ئی این پی)قومی ایئر لائن کا مدینہ سے اسلام آباد آنے والا طیارہ 40 سے زائد مسافروں کو مدینہ ایئرپورٹ پر چھوڑ کر روانہ ہوگیا،تفصیلات کے مطابق جمعرات کوپاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کی غفلت کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا، سعودی عرب سے واپس پاکستان آنے والے چالیس سے زائد مسافروں کو قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 714 مدینہ ایئرپورٹ پر چھوڑ کر پاکستان روانہ ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق مدینہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رہ جانے والے 40 سے زائد مسافروں میں خواتین اور عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے پی آئی اے

حکام کی جانب سے کی جانے والی غفلت پر ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کیا۔مدینہ ایئرپورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز پی کے 714 طیارہ چھوٹا لگنے کے باعث مسافر جانے سے رہ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کی جانب سے سعودی عرب میں رہ جانے والے مسافروں کو ہوٹل کی سہولت تک فراہم نہیں کی گئی، ایئرپورٹ پر چالیس سے زائد مسافر بے یار و مددگار ہیں جبکہ پی آئی اے کا عملہ غائب ہے۔

FOLLOW US