صدام حسین کی بیٹی منظر عام پر آگئی ایسا پیغام جاری کردیا کہ جان کر عالمی طاقتیں بھی دنگ رہ جائیں
بغداد (نیوز ڈیسک ) عراق کے سابق صدر صدام حسین کی جلا وطن صاحبزادی رغد نے عراق کے عوام کے نام پیغام جاری کردیا ہے۔ رغد کی جانب سے یہ پیغام صدام حسین کی پھانسی کے 12 سال پورے ہونے پر صوتی(آڈیو) شکل میں جاری کیا گیا ہے ۔العربیہ کے مطابق اپنے پیغام میں صدام حسین کی صاحبزادی رغد نے عراقی عوام کو مخاطب کرتے
ہوئے کہا کہ ”میں یہ آرزو رکھتی ہوں کہ عراق کے امن و استحکام کے حوالے سے ہمارا ویژن موجودہ صورت حال سے زیادہ وسیع ہو جائے ۔ یہاں تمام انسانی اور اخلاقی اقدار برباد ہو چکی ہیں اور مغربی افکار پھیل چکے ہیں۔ یہاں تک کہ بہت سی جماعتوں نے اپنے بیمار رجحانات کو یقینی بنانے کے لیے اُن پر مذہب کا استحصال کرتے ہوئے پردہ ڈال دیا“۔خیال رہے کہ 50 سالہ رغد اپنے والد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک جلا وطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ 2006 میں اردن کے شاہی خاندان نے انہیں پناہ دی تھی جس کے بعد سے اب تک ان کے بارے میں مزید پتا نہیں چل سکا کہ وہ کہاں مقیم ہیں۔صدام حسین کی صاحبزادی نے اپنے پیغام میں ان شدت پسند جماعتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے عراق میں غیر انسانی اور غیر اسلامی کارستانیوں کا بازار گرم کیا، عراقی تشخص کو مسخ کیا اور تہذیب کو برباد کر ڈالا۔سابق عراقی صدر کی بیٹی نے اپنے پیغام میں مزید کہا ”آنے والا وقت بہتر ہو گا اور ہم ایک آزاد، متحد اور ترقی یافتہ عراق کی تعمیر کے لیے کام کریں گے جو دنیا کے صف اول کے ممالک کے ساتھ کھڑا نظر آئے گا“۔واضح رہے کہ امریکہ نے
2003 میں عراق پر حملہ کرکے صدام حسین کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا ۔ امریکہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ صدام حسین کیمیائی ہتھیار تیار کر رہے ہیں لیکن کچھ عرصہ پہلے برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے عراق پر حملے کو غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیا اور اس پر معافی مانگی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ عراق پر حملے کے بعد کیمیائی ہتھیاروں کے کوئی آثار نہیں ملے۔امریکی حملے کے بعد صدر صدام حسین روپوش ہوگئے تھے جو تین سال بعد ایک سرنگ سے ملے تھے۔ عراق کے سابق صدر صدام حسین کو 30 دسمبر 2006 کو امریکہ نے پھانسی کے پھندے پر لٹکایا اور ان کی سزا کی دنیا بھر میں لائیو کوریج کی گئی تھی ۔