Monday April 21, 2025

پا کستانی عوام کیلئے اب تک کی بڑی خبر نصیر الدین شاہ کو پاکستان بھیجنے کی تیا ری ، 50ہزار کا چیک بھی دیدیا

پا کستانی عوام کیلئے اب تک کی بڑی خبر نصیر الدین شاہ کو پاکستان بھیجنے کی تیا ری ، 50ہزار کا چیک بھی دیدیا

نئی دلی (نیوز ڈیسک ) یوگی ادیتیا ناتھ کی انتہا پسند تنظیم “ہندو یووا واہنی” نے نصیر الدین شاہ کو پاکستان جانے کا مشورہ دیدیا، ملک چھوڑنے کے لیے 50 ہزار کا چیک بھی بھیج دیا گیابھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ کی انتہا پسندی میں ملوث تنظیم ہندو یووا واہنی نے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نصیر الدین شاہ کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دیدیا

ہے۔ہندو تنظیم کی جانب سے ہندوستان چھوڑنے کے لیے نصیر الدین شاہ کو 50 ہزار کا چیک بھی بھیج دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نصیر الدین شاہ کو کہا گیا ہے کہ یہ رقم پاکستان جانے کے لیے کرایہ اور دیگر اخراجات کے لیے استعمال کریں۔اس کے علاوہ اتر پردیش کے ایک اور انتہا پسند ہندو رہنما نے نصیر الدین شاہ کے لیے کراچی کا ٹکٹ بھی کٹوا لیا ہے۔ خیال رہے کہ نصیر الدین شاہ نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ موجودہ بھارت میں وہ اپنے بچوں کے حوالے سے فکر مند ہیں۔بالی ووڈ لیجنڈ کا کہنا تھا کہ موجودہ بھارت میں وہ اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہیں، معلوم نہیں کب کون میرے بچوں کو پکڑ کر پوچھ لے تمھارا مذہب کیا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں شدت پسندی کا جن بوتل سے باہر آ چکا ہے، وہاں گائے کی موت کو ایک پولیس افیسر کی موت سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ وہ ان حالات سے ڈرتے نہیں ہیں ان کو گھر سے کوئی نہیں نکال سکتا، میرا اس ملک کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ تاہم صورتحال جلد سدھرتی نظر نہیں آ رہی۔یاد رہے کہ اسی مہینے 3 دسمبر کو بلند شہر تشدد میں پولیس انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ

کو ہجوم نے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ یہ پورا تنازع گئوکشی سے جڑا ہے۔حال ہی میں نصیر الدین شاہ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کی سوشل میڈیا کے ذریعہ تنقید کی تھی۔ انہوں نے فیس بک پر لکھا، “ویرات کوہلی نہ صرف دنیا کے بہترین بلے باز ہیں بلکہ سب سے بدتمیز کھلاڑی بھی ہیں۔ کرکٹ میں ان کی صلاحیت ان کے گھمنڈ اور برے رویہ کے آگے پھیکی پڑ جاتی ہے۔