Sunday January 26, 2025

لڑکی امتحان کے دوران زچگی کا درد بر داشت کر تی رہی لیکن بتا یا تک نہیں کسی کو ، جیسے پر چہ ختم ہوا ایسا کیا ہوا کہ ایمبو لینس منگوانی پڑی ؟ جانئے

لڑکی امتحان کے دوران زچگی کا درد بر داشت کر تی رہی لیکن بتا یا تک نہیں کسی کو ، جیسے پر چہ ختم ہوا ایسا کیا ہوا کہ ایمبو لینس منگوانی پڑی ؟ جانئے

مدینہ منورہ: سعودی عرب میں ایک لڑکی نے زچگی کے درد کے ساتھ ہائی اسکول کا پرچہ مکمل کرکے بچے کو جنم دے دیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مدینہ منورہ میں ’نورا‘ نامی لڑکی تھرڈ ایئر کا پرچہ دے رہی تھی کہ اس دوران اسے زچگی کا درد ہوا اور چند لمحوں بعد اس کے ہاں بچے کی پیدائش ہوگئی۔ماں بننے والی لڑکی کی دوست نے میڈیا کو بتایا کہ نورا

جب امتحانی مرکز میں پرچہ دینے پہنچی تو وہ بالکل ٹھیک تھی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسے درد ہونا شروع ہوا جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا رہا اور کسی بھی طرح نورا نے زچگی کی تکلیف کے ساتھ پیپر مکمل کرلیا۔ لڑکی کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے مقامی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی اس کے ننھی مہمان کی آمد ہوگئی، لڑکی کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے زچہ و بچہ کی حالت کو ٹھیک قرار دیا۔

FOLLOW US