روسی صدر ولادی میر پیوٹن اپنے ہی سکیورٹی اہلکار کے ہاتھوں قتل دھماکے دار رپورٹ جاری ہو گئی
ماسکو / لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)1996میں بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی ایک ایسی شہرہ آفاق نابینا خاتون بابا وانگا کا انتقال ہو گیا جنھوںنے 20 ویںاور 21ویں صدی کے حوالے سے کچھ تہلکہ خیز پیشگوئیاں کی تھیں جن میں سے کچھ تو حرف بہ حرف سچی نکلیں ۔ بابا وانگا نے سال 2018میں ہونے والی چین امریکا تجارتی جنگ اور اس میں چینی برتری کے
حوالے سے بھی جو کچھ کہا تھا دنیا نے دیکھ لیا کہ وہ سچ نکلا۔ سال 2019کے حوالے سے بھی بابا وانگا نے بڑی عالمی شخصیات کے حوالے سے کچھ پریشان کردینے والی پیشگوئیاں کی تھیں۔ بابا وانگا نے مرنے سے قبل پیشنگوئی کی تھی کہ سن2019میں روسی صدر پیوٹن پر قاتلانہ حملہ ہوگا۔ امریکی صدر ٹرمپ پرسرار بیماری کا شکار ہوں گے۔دنیا کے دورہنماؤں کی زندگیوں کو خطرات لاحق رہیں گے۔بابا وانگا نے روسی صدر پیوٹن کے بارے میں کہا تھا کہ ولادیمیر پیوٹن کو اس کی سیکورٹی ٹیم کا اہلکار انہیں ہلاک کرنے کی کوشش کرے گا۔پیوٹین نے خود بھی اس کا انکشاف کیا تھا کہ اسے مارنے کی کئی بار کوششیں کی گئیں۔اس لئے انہوں نے اپنی حفاظت کےلئے اسنائپرز کی ٹیم مقرر رکھی ہےجس کا مشورہ انہیں کیوبا کے رہنما فیڈل کاسترو نے دیا تھا،جن پر 50بار قاتلانہ حملے ہوئے۔امریکی صدر ٹرمپ کے بارے بابا وانگا کا کہنا تھا کہ2019میں وہ پرسرار بیماری کا شکار ہوجائیں گے جس میں وہ قے آنے سے نحیف،کانوں میں بھنبھناہٹ،اور قوت سماعت سے محروم ہوجائیں گے اور دماغی صدمے کا شکار ہوں گے۔ نابینا خاتون بابا وانگا خود تو1996 میں انتقال کر گئیں مگر مرنے سے قبل کئی دہائیوں کی پیش گوئیاں کرگئیں۔